جنبی دوبارہ جماع کرنا چاہے تو وضو کرے
راوی: عمر بن عون , حفص بن غیاث , عاصم , ابومتوکل , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَتَی أَحَدُکُمْ أَهْلَهُ ثُمَّ بَدَا لَهُ أَنْ يُعَاوِدَ فَلْيَتَوَضَّأْ بَيْنَهُمَا وُضُوئًا
عمرو بن عون، حفص بن غیاث، عاصم، ابومتوکل، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع کرے اور اس کے بعد پھر جماع کرنا چاہے تو وضو کرلے۔