غسل دخول سے واجب ہوتا ہے یا انزال سے
راوی: محمد بن مہران , بزار , مبشر , محمد بن ابی غسان , ابوحازم , سہل بن سعد
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ الْبَزَّازُ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِيُّ عَنْ مُحَمَّدٍ أَبِي غَسَّانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي أُبَيُّ بْنُ کَعْبٍ أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي کَانُوا يَفْتُونَ أَنَّ الْمَائَ مِنْ الْمَائِ کَانَتْ رُخْصَةً رَخَّصَهَا رَسُولُ اللَّهِ فِي بَدْئِ الْإِسْلَامِ ثُمَّ أَمَرَ بِالِاغْتِسَالِ بَعْدُ
محمد بن مہران، بزار، مبشر، محمد بن ابی غسان، ابوحازم ، حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابی بن کعب فرماتے تھے کہ پہلے جو فتوی دیا جاتا تھا کہ غسل انزال سے واجب ہوتا ہے وہ ابتداء اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دی ہوئی ایک رخصت (رعایت) تھی لیکن بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (دخول) کے بعد غسل کرنے کا حکم فرمایا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ ابوغسان سے مراد محمد بن مطرف ہیں۔