سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 213

غسل دخول سے واجب ہوتا ہے یا انزال سے

راوی: احمد بن صالح , ابن وہب , عمرو , ابن حارث , ابن شہاب , ابی بن کعب

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي بَعْضُ مَنْ أَرْضَي أَنَّ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ أُبَيَّ بْنَ کَعْبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّمَا جُعِلَ ذَلِکَ رُخْصَةً لِلنَّاسِ فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ لِقِلَّةِ الثِّيَابِ ثُمَّ أَمَرَ بِالْغُسْلِ وَنَهَی عَنْ ذَلِکَ قَالَ أَبُو دَاوُد يَعْنِي الْمَائَ مِنْ الْمَائِ

احمد بن صالح، ابن وہب، عمرو، ابن حارث، ابن شہاب، حضرت ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابتدائے اسلام میں لوگوں کو کپڑوں کی قلت کی بنا پر اجازت دی تھی (غسل انزال کے بعد واجب ہوتا ہے دخول سے نہیں) لیکن بعد میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (صرف دخول سے بھی) غسل کا حکم فرمایا اور سابقہ رخصت پر عمل کی ممانعت فرمادی ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ لفظ ذلک سے مراد حدیث اَلمَاءُ مِنَ المَاءِ ہے

یہ حدیث شیئر کریں