سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 208

مذی کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , ابی ہشام بن عروہ , علی

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَدِيثٍ حَدَّثَهُ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ قُلْتُ لِلْمِقْدَادِ فَذَکَرَ مَعْنَاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ وَجَمَاعَةٌ وَالثَّوْرِيُّ وَابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَرَوَاهُ ابْنُ إِسْحَقَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمِقْدَادِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَذْکُرْ أُنْثَيَيْهِ

عبداللہ بن مسلمہ، ابی ہشام بن عروہ، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے مقداد سے کہا پھر (راوی نے) پہلی حدیث کی مانند روایت کیا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس روایت کو مفضل بن فضالہ، ثوری اور ابن عیینہ نے بواسطہ ہشام عن ابیہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے مگر انہوں نے خصیتین دھو نے کا ذکر نہیں کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں