مذی کا بیان
راوی: احمد بن یونس , زہیر , ہشام بن عروہ , علی بن ابی طالب , عروہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ قَالَ لِلْمِقْدَادِ وَذَکَرَ نَحْوَ هَذَا قَالَ فَسَأَلَهُ الْمِقْدَادُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَغْسِلْ ذَکَرَهُ وَأُنْثَيَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ وَجَمَاعَةٌ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمِقْدَادِ عَنْ عَلِيٍّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احمد بن یونس، زہیر، ہشام بن عروہ، علی بن ابی طالب، حضرت عروہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت مقداد سے کہا (اس کے بعد عروہ نے سلیمان بن یسار کی حدیث کے مثل ذکر کیا) حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ مقداد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عضو تناسل اور خصیوں کو دھو لینا چاہیے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس کو ثوری اور ایک جماعت نے بطریق ہشام بسند عروہ بوسطہ مقداد بروایت علی، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے۔