کیا سونے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
راوی: موسی بن اسمعیل , داؤد , بن شبیب , حماد بن سلمہ , ثابت بنانی , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَدَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ أُقِيمَتْ صَلَاةُ الْعِشَائِ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي حَاجَةً فَقَامَ يُنَاجِيهِ حَتَّی نَعَسَ الْقَوْمُ أَوْ بَعْضُ الْقَوْمِ ثُمَّ صَلَّی بِهِمْ وَلَمْ يَذْکُرْ وُضُوئًا
موسی بن اسماعیل، داؤد، بن شبیب، حماد بن سلمہ، ثابت بنانی، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عشاء کی نماز کھڑی ہوئی تو ایک شخص اٹھا اور بولا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک ضروری کام ہے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر اس سے آہستہ آہستہ باتیں کرنے لگے یہاں تک کہ تمام لوگ یا کچھ لوگ بیٹھے بیٹھے سو گئے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھائی (مگر اس روایت میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے) وضو کا ذکر نہیں کیا