سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 191

آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو لازم نہ ہونے کا بیان

راوی: موسی بن سہل , ابوعمران , علی بن عیاش , شعیب بن ابی حمزہ , محمد بن منکدر , جابر

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ سَهْلٍ أَبُو عِمْرَانَ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانَ آخِرَ الْأَمْرَيْنِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَرْکُ الْوُضُوئِ مِمَّا غَيَّرَتْ النَّارُ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا اخْتِصَارٌ مِنْ الْحَدِيثِ الْأَوَّلِ

موسی بن سہل، ابوعمران، علی بن عیاش، شعیب بن ابی حمزہ، محمد بن منکدر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آخری فعل آگ کی پکی ہوئی چیز کھا کر وضو نہ کرنا تھا ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ (حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول) حدیث اول کا اختصار ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں