آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو لازم نہ ہونے کا بیان
راوی: ابراہیم بن حسن , حجاج , ابن جریج , محمد بن منکدر , جابر بن عبداللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَثْعَمِيُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْکَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَرَّبْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزًا وَلَحْمًا فَأَکَلَ ثُمَّ دَعَا بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ ثُمَّ صَلَّی الظُّهْرَ ثُمَّ دَعَا بِفَضْلِ طَعَامِهِ فَأَکَلَ ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
ابراہیم بن حسن، حجاج، ابن جریج، محمد بن منکدر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے روٹی اور گوشت پیش کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تناول فرمایا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کے لئے پانی طلب کیا اور وضو کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی (نماز کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے باقی ماندہ کھانا طلب کیا اور (دوبارہ کھانا) تناول فرمایا پھر (کھانے کے فورا بعد) نماز کے لئے کھڑے ہو گئے اور اس (مرتبہ) وضو نہیں کیا