سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 186

آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو لازم نہ ہونے کا بیان

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , زید بن اسلم , عطاء بن یسار , ابن عباس

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکَلَ کَتِفَ شَاةٍ ثُمَّ صَلَّی وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، زید بن اسلم، عطاء بن یسار، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بکری کا دست (بھنا ہوا گوشت) کھایا اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی اور نیا وضو نہیں کیا

یہ حدیث شیئر کریں