مردہ کو چھونے سے وضو لازم نہیں ہوتا
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , سلیمان بن ابن بلال , جعفر , جابر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ بِلَالٍ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِالسُّوقِ دَاخِلًا مِنْ بَعْضِ الْعَالِيَةِ وَالنَّاسُ کَنَفَتَيْهِ فَمَرَّ بِجَدْيٍ أَسَکَّ مَيِّتٍ فَتَنَاوَلَهُ فَأَخَذَ بِأُذُنِهِ ثُمَّ قَالَ أَيُّکُمْ يُحِبُّ أَنَّ هَذَا لَهُ وَسَاقَ الْحَدِيثَ
عبداللہ بن مسلمہ، سلیمان بن ابن بلال، جعفر، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم "عالیہ" کی جانب سے داخل ہوتے ہوئے ایک بازار سے گذرے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دونوں جانب لوگ تھے راستہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بکری کا ایک مردہ بچہ ملا جس کے دونوں کان چھوٹے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کان سے پکڑ کر اٹھایا اور فرمایا کہ تم میں سے کون شخص پسند کرے گا اس بات کو کہ یہ بکری کا بچہ اس کو مل جائے راوی نے یہ حدیث آخر تک بیان کی