سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 178

کیا عورت کا بوسہ لینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , وکیع , اعمش , حبیب , عروہ , عائشہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ قَالَ عُرْوَةُ مَنْ هِيَ إِلَّا أَنْتِ فَضَحِکَتْ قَالَ أَبُو دَاوُد هَکَذَا رَوَاهُ زَائِدَةُ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ

عثمان بن ابی شیبہ، وکیع، اعمش، حبیب، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیوی کا بوسہ لیا اور پھر نماز کے لئے تشریف لے گئے اور نیا وضو نہیں کیا (اس حدیث کے راوی) عروہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہا کہ وہ بیوی آپ ہی ہو سکتی ہیں اس پر وہ مسکرا دیں ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ زائدہ اور عبدالحمید حمانی نے بھی سلیمان اعمش سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں