سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 1756

ہدی کے جانور پر سواری کرنے کا بیان

راوی: قعنبی , مالک , ابوزناد , اعرج , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ ارْکَبْهَا قَالَ إِنَّهَا بَدَنَةٌ فَقَالَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ فِي الثَّانِيَةِ أَوْ فِي الثَّالِثَةِ

قعنبی، مالک، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو ہدی کا اونٹ ہانک رہا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس پر سوار ہو جا اس نے کہا یہ تو ہدی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا سوار ہوجا، افسوس ہے تجھ پر، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دوسری بار فرمایا یا تیسری بار۔

یہ حدیث شیئر کریں