جو شخص اپنی ہدی بھیج دے اور خود نہ جائے
راوی: یزید بن خالد , قتیبہ بن سعید , لیث بن سعد , ابن شہاب , عروہ , عمرہ بنت عبدالرحمن عائشہ
حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ الْهَمَدَانِيُّ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ اللَّيْثَ بْنَ سَعْدٍ حَدَّثَهُمْ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُهْدِي مِنْ الْمَدِينَةِ فَأَفْتِلُ قَلَائِدَ هَدْيِهِ ثُمَّ لَا يَجْتَنِبُ شَيْئًا مِمَّا يَجْتَنِبُ الْمُحْرِمُ
یزید بن خالد، قتیبہ بن سعید، لیث بن سعد، ابن شہاب، عروہ، عمرہ بنت عبدالرحمن حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ سے ہدی کے جانور روانہ فرماتے میں ان کے قلادے بٹا کرتی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان چیزوں سے پرہیز نہ کرتے جن سے احرام والا پرہیز کرتا ہے