سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ مناسک حج کا بیان ۔ حدیث 1753

جو شخص اپنی ہدی بھیج دے اور خود نہ جائے

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , افلح بن حمید , قاسم , عائشہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ فَتَلْتُ قَلَائِدَ بُدْنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي ثُمَّ أَشْعَرَهَا وَقَلَّدَهَا ثُمَّ بَعَثَ بِهَا إِلَی الْبَيْتِ وَأَقَامَ بِالْمَدِينَةِ فَمَا حَرُمَ عَلَيْهِ شَيْئٌ کَانَ لَهُ حِلًّا

عبداللہ بن مسلمہ، افلح بن حمید، قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹوں کے قلادے بٹے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکا اشعار کیا اور وہ قلادے ان کے گلے میں ڈال دیئے اور ان کو بیت اللہ کی طرف روانہ کر دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود مدینہ میں تشریف فرما رہے اور کوئی چیز جو حلال تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حرام نہیں ہوئی۔

یہ حدیث شیئر کریں