نابالغ بچہ کا حج
راوی: احمد بن حنبل , سفیان بن عیینہ , ابراہیم بن عقبہ , کریب , عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالرَّوْحَائِ فَلَقِيَ رَکْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ قَالَ مَنْ الْقَوْمُ فَقَالُوا الْمُسْلِمُونَ فَقَالُوا فَمَنْ أَنْتُمْ قَالُوا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَزِعَتْ امْرَأَةٌ فَأَخَذَتْ بِعَضُدِ صَبِيٍّ فَأَخْرَجَتْهُ مِنْ مِحَفَّتِهَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لِهَذَا حَجٌّ قَالَ نَعَمْ وَلَکِ أَجْرٌ
احمد بن حنبل، سفیان بن عیینہ، ابراہیم بن عقبہ، کریب، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام روحاء میں تھے اتنے میں کچھ سوار ملے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو سلام کیا اور پوچھا کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہیں۔ پھر ان سواروں نے پوچھا تم کون ہو؟ صحابہ نے کہا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ یہ سن کر ایک عورت گھبرا گئی اور اپنے بچی کا بازو پکڑ کر محافہ سے باہر نکالا اور پوچھا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کا بھی حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں اور تجھے ثواب ملے گا۔