عورت کے لئے محرم کے بغیر حج کرنا جائز نہیں
راوی: نصر بن علی , ابواحمد , سفیان , عبیداللہ نافع
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يُرْدِفُ مَوْلَاةً لَهُ يُقَالُ لَهَا صَفِيَّةُ تُسَافِرُ مَعَهُ إِلَی مَکَّةَ
نصر بن علی، ابواحمد، سفیان، عبیداللہ حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ صفیہ کو جو ان کی آزاد کردہ باندی تھی اپنے ساتھ اونٹ پر بٹھا کر مکہ لے جاتے تھے۔