سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 172

وضو میں کسی عضو کا خشک رہ جانا

راوی: ہارون بن معروف , ابن وہب , جریر بن حازم , انس بن مالک

حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ رَجُلًا جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَکَ عَلَی قَدَمِهِ مِثْلَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَکَ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا الْحَدِيثُ لَيْسَ بِمَعْرُوفٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ وَلَمْ يَرْوِهِ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ وَحْدَهُ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْجَزَرِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ قَالَ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوئَکَ

ہارون بن معروف، ابن وہب، جریر بن حازم، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وضو کر کے آیا جس نے اپنے پاؤں میں ایک ناخن کے بقدر جگہ خشک چھوڑ دی تھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا واپس جاؤ اپنا وضو اچھی طرح کرو ابوداؤد کہتے کہ یہ حدیث معروف نہیں ہے اس کو صرف ابن وہب نے روایت کیا ہے اور معقل بن عبیداللہ جزری نے بسند ابوالزبیر، بواسطہ جابر حضرت عمر و رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح روایت کیا اس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوٹ جا اور اچھی طرح وضو کر۔

یہ حدیث شیئر کریں