سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 171

ایک وضو سے کئی نمازیں پڑھنے کا بیان

راوی: مسدد , یحیی , سفیان , علقمہ بن مرثد , سلیمان بن بریدہ (اپنے والد بریدہ)

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا يَحْيَی عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنِي عَلْقَمَةُ بْنُ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ إِنِّي رَأَيْتُکَ صَنَعْتَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ تَکُنْ تَصْنَعُهُ قَالَ عَمْدًا صَنَعْتُهُ

مسدد، یحیی، سفیان، علقمہ بن مرثد، حضرت سلیمان بن بریدہ (اپنے والد بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ایک وضو سے پانچ نمازوں کو پڑھا، اور موزوں پر مسح کیا حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ میں نے آج آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ کام کرتے دیکھا ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہلے کبھی نہیں کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے یہ کام قصداً کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں