سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1709

گری پڑی چیز اٹھا لینے کا بیان،

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ابن علا , ابن ادریس , ابن اسحاق , عمرو بن شعیب بسند والد , بواسطہ دادا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ ابْنِ إِسْحَقَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا قَالَ فِي ضَالَّةِ الشَّائِ فَاجْمَعْهَا حَتَّی يَأْتِيَهَا بَاغِيهَا

موسی بن اسماعیل، حماد، ابن علا، ابن ادریس، ابن اسحاق، حضرت عمرو بن شعیب بسند والد، بواسطہ دادا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھولی بھٹکی بکری کے بارے میں فرمایا اس کو پکڑ لے اور رکھ چھوڑ، تاوقت کہ اس کا مالک آجائے۔

یہ حدیث شیئر کریں