سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1706

گری پڑی چیز اٹھا لینے کا بیان،

راوی: قتیبہ بن سعید , لیث ابن عجلان , عمرو بن شعیب , عبداللہ بن عمرو بن العاص

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ فَقَالَ مَنْ أَصَابَ بِفِيهِ مِنْ ذِي حَاجَةٍ غَيْرَ مُتَّخِذٍ خُبْنَةً فَلَا شَيْئَ عَلَيْهِ وَمَنْ خَرَجَ بِشَيْئٍ مِنْهُ فَعَلَيْهِ غَرَامَةُ مِثْلَيْهِ وَالْعُقُوبَةُ وَمَنْ سَرَقَ مِنْهُ شَيْئًا بَعْدَ أَنْ يُؤْوِيَهُ الْجَرِينُ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَعَلَيْهِ الْقَطْعُ وَذَکَرَ فِي ضَالَّةِ الْإِبِلِ وَالْغَنَمِ کَمَا ذَکَرَهُ غَيْرُهُ قَالَ وَسُئِلَ عَنْ اللُّقَطَةِ فَقَالَ مَا کَانَ مِنْهَا فِي طَرِيقِ الْمِيتَائِ أَوْ الْقَرْيَةِ الْجَامِعَةِ فَعَرِّفْهَا سَنَةً فَإِنْ جَائَ طَالِبُهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ وَإِنْ لَمْ يَأْتِ فَهِيَ لَکَ وَمَا کَانَ فِي الْخَرَابِ يَعْنِي فَفِيهَا وَفِي الرِّکَازِ الْخُمُسُ

قتیبہ بن سعید، لیث ابن عجلان، عمرو بن شعیب، حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال ہوا درختوں پر لٹکے ہوئے پھلوں کے بارے میں (یعنی ان کے کھانے یا نہ کھانے کے بارے میں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص کھائے وہ حاجت مند ہونا چاہیے مگر چھپا کر نہ لے جائے تو کوئی حرج نہیں اور جو شخص چھپا کر کچھ لے جائے اس پر دوگنا جرمانہ ہے اور سزاہے اور جب میوہ یا پھل پکنے کے بعد سوکھنے کے لئے کھلیان میں ڈالا جائے اور وہاں سے چرا کر کوئی لے جائے اور اس کی قیمت اتنی بیٹھتی ہو جتنی کہ ایک ڈھال کی ہوتی ہے تو اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا پھر گم شدہ بکری اور اونٹ کا حال بیان کیا جیسا کہ دوسروں نے کیا ہے اس کے بعد لقطہ کے بارے میں سوال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو لقطہ عام گذرگاہ یا آباد بستی میں ہے تو ایک سال تک اس کی تشہیر کرے اگر اس کا مالک آجائے تو اس کو دیدے اگر نہ آئے تو وہ تیرا ہے اور جو لقطہ کسی ویرانہ یا غیر آباد بستی میں ملے یا کسی کان سے پائے تو اس میں سے پانچواں حصہ حکومت کو دینا ہوگا۔

یہ حدیث شیئر کریں