پیشاب کرتے وقت سلام کا جواب نہیں دینا چاہیے
راوی: محمد بن مثنی , عبدعلی , سعید , قتادة , حسن , حضین بن منذر , ابی ساسان , مہاجر بن قنفذ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ حُضَيْنِ بْنِ الْمُنْذِرِ أَبِي سَاسَانَ عَنْ الْمُهَاجِرِ بْنِ قُنْفُذٍ أَنَّهُ أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبُولُ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّی تَوَضَّأَ ثُمَّ اعْتَذَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ إِنِّي کَرِهْتُ أَنْ أَذْکُرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِلَّا عَلَی طُهْرٍ أَوْ قَالَ عَلَی طَهَارَةٍ
محمد بن مثنی، عبدالاعلی، سعید، قتادہ، حسن، حضین بن منذر، ابی ساسان، حضرت مہاجر بن قنفذ سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب کر رہے تھے انہوں نے سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے استنجا سے فراغت کے بعد) وضو کیا اور ان سے معذرت کی اور فرمایا کہ مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میں پاکی کے بغیر اللہ کا ذکر کروں۔
Narrated Muhajir ibn Qunfudh:
Muhajir came to the Prophet (peace_be_upon_him) while he was urinating. He saluted him. The Prophet (peace_be_upon_him) did not return the salutation to him until he performed ablution. He then apologised to him, saying: I disliked remembering Allah except in the state of purification.