گری پڑی چیز اٹھا لینے کا بیان،
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , سلمہ بن کہیل سابقہ سند و مفہوم کی
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ کُهَيْلٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ فِي التَّعْرِيفِ قَالَ عَامَيْنِ أَوْ ثَلَاثَةً وَقَالَ اعْرِفْ عَدَدَهَا وَوِعَائَهَا وَوِکَائَهَا زَادَ فَإِنْ جَائَ صَاحِبُهَا فَعَرَفَ عَدَدَهَا وَوِکَائَهَا فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد لَيْسَ يَقُولُ هَذِهِ الْکَلِمَةَ إِلَّا حَمَّادٌ فِي هَذَا الْحَدِيثِ يَعْنِي فَعَرَفَ عَدَدَهَا
موسی بن اسماعیل، حماد، حضرت سلمہ بن کہیل سابقہ سند و مفہوم کی روایت کرتے ہوئے تشہیر کے متعلق کہتے ہیں کہ دو سال تک یا تین سال تک پھر فرمایا اس کی گنتی کو اچھی طرح یاد رکھ اور اس کی تھیلی اور سر بندھن کو بھی اگر اس کا مالک آجائے اور وہ دینار کی تعداد اور سر بندھن کو بتا دے تو اس کو دیدے۔