سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1693

حرص اور بخل کی مذمت

راوی: ابن کثیر , سفیان , اعمش , حسن بن عمرو , فطر , مجاہد , عبداللہ بن عمرو

حَدَّثَنَا ابْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ وَالْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو وَفِطْرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ سُفْيَانُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ سُلَيْمَانُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَفَعَهُ فِطْرٌ وَالْحَسَنُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ الْوَاصِلُ بِالْمُکَافِئِ وَلَکِنْ هُوَ الَّذِي إِذَا قُطِعَتْ رَحِمُهُ وَصَلَهَا

ابن کثیر، سفیان، اعمش، حسن بن عمرو، فطر، مجاہد، حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ناطہ جوڑنے والا وہ نہیں ہے جو احسان کے بدلہ میں احسان کرے بلکہ ناطہ جوڑنے والا وہ ہے کہ جب اس سے ناطہ توڑا جائے تو وہ اسے جوڑے۔

یہ حدیث شیئر کریں