سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1690

حرص اور بخل کی مذمت

راوی: مسدد , ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان , زہری , ابوسلمہ , عبدالرحمن بن عوف

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ قَالَ اللَّهُ أَنَا الرَّحْمَنُ وَهِيَ الرَّحِمُ شَقَقْتُ لَهَا اسْمًا مِنْ اسْمِي مَنْ وَصَلَهَا وَصَلْتُهُ وَمَنْ قَطَعَهَا بَتَتُّهُ

مسدد، ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان، زہری، ابوسلمہ، حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ میرا نام "رحمن" ہے اور وہ چیز جو صلہ کو واجب کرتی ہے "رحم" ہے اسی لئے میں نے اپنا ایک نام" رحمٰن" تجویز کیا ہے پس جو اس کو ملائے گا یعنی صلہ رحمی کرے گا تو میں اس کو اپنی رحمت سے ہمکنار کروں گا اور جو اس کو کاٹے گا میں اس کو اپنی رحمت خاص سے محروم رکھوں گا۔

یہ حدیث شیئر کریں