حرص اور بخل کی مذمت
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , محمد بن عجلان , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّدَقَةِ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدِي دِينَارٌ فَقَالَ تَصَدَّقْ بِهِ عَلَی نَفْسِکَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ تَصَدَّقْ بِهِ عَلَی وَلَدِکَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ تَصَدَّقْ بِهِ عَلَی زَوْجَتِکَ أَوْ قَالَ زَوْجِکَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ تَصَدَّقْ بِهِ عَلَی خَادِمِکَ قَالَ عِنْدِي آخَرُ قَالَ أَنْتَ أَبْصَرُ
محمد بن کثیر، سفیان، محمد بن عجلان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو صدقہ کا حکم دیا وہ بولا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس ایک دینار ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ اپنے کام میں لا وہ بولا میرے پاس ایک دینار اور بھی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ اپنے بیٹے کو دیدے اس شخص نے پھر کہا کہ میرے پاس اس کے علاوہ بھی دینار ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ اپنی بیوی کو دیدے اس نے کہا میرے پاس ایک اور بھی دینار ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وہ اپنے خادم کو دے وہ بولا ایک اور ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب تو جان۔