عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ دینے کا بیان
راوی: محمد بن سوار , عبدہ , عبدالملک , عطاء , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمِصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الْمَرْأَةِ تَصَدَّقُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا قَالَ لَا إِلَّا مِنْ قُوتِهَا وَالْأَجْرُ بَيْنَهُمَا وَلَا يَحِلُّ لَهَا أَنْ تَصَدَّقَ مِنْ مَالِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد هَذَا يُضَعِّفُ حَدِيثَ هَمَّامٍ
محمد بن سوار، عبدہ، عبدالملک، عطاء، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ کسی نے ان سے پوچھا کہ کیا عورت اپنے خاوند کے گھر میں سے صدقہ کر سکتی ہے؟ انہوں نے کہا نہیں البتہ اپنے خرچ میں سے دے سکتی ہے اور ثواب دونوں کو ہوگا اور یہ بات عورت کے لئے درست نہیں کہ وہ اپنے خاوند کے مال میں سے اس کی اجازت کے بغیر صدقہ دے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ یہ روایت حدیث ہمام کو ضعیف کر دیتی ہے۔