عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ دینے کا بیان
راوی: حسن بن علی , عبدالرزاق , معمر , ہمام , منبہ , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَنْفَقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ کَسْبِ زَوْجِهَا مِنْ غَيْرِ أَمْرِهِ فَلَهَا نِصْفُ أَجْرِهِ
حسن بن علی، عبدالرزاق، معمر، ہمام، منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی عورت اپنے شوہر کی کمائی میں سے اس کی اجازت کے بغیر خرچ کرے گی تو اس کو آدھا ثواب ملے گا۔