سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1682

عورت کا اپنے شوہر کے مال سے صدقہ دینے کا بیان

راوی: محمد بن سوار , عبدالسلام بن حرب , یونس بن عبید , زیاد بن جبیر بن حیہ , سعد بن ابی وقاص

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمِصْرِيِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ عَنْ سَعْدٍ قَالَ لَمَّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّسَائُ قَامَتْ امْرَأَةٌ جَلِيلَةٌ کَأَنَّهَا مِنْ نِسَائِ مُضَرَ فَقَالَتْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّا کَلٌّ عَلَی آبَائِنَا وَأَبْنَائِنَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَأُرَی فِيهِ وَأَزْوَاجِنَا فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ أَمْوَالِهِمْ فَقَالَ الرَّطْبُ تَأْکُلْنَهُ وَتُهْدِينَهُ قَالَ أَبُو دَاوُد الرَّطْبُ الْخُبْزُ وَالْبَقْلُ وَالرُّطَبُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَا رَوَاهُ الثَّوْرِيُّ عَنْ يُونُسَ

محمد بن سوار، عبدالسلام بن حرب، یونس بن عبید، زیاد بن جبیر بن حیہ، حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب عورتوں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی ایک قدر و مرتبہ والی عورت کھڑی ہوئی وہ قبیلہ مضر کی عورت لگتی تھی بولی اے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم تو اپنے ماں باپ اور بیٹیوں۔۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ میرا خیال ہے کہ اس میں یہ بھی ہے کہ اور اپنے شوہروں کے تابع ہوتی ہیں تو ہم کو ان کے مال میں سے کیا چیز درست ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا رطب کھاؤ اور ہدیہ دو سبزی ترکاری ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ رطب سے مراد روٹی اور تازہ چھوہارہ ہے ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ اس کو ثوری نے بھی یونس سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں