پانی پلانے کی فضیلت
راوی: محمد بن کثیر , اسرائیل , ابواسحق , سعد بن عبادہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أُمَّ سَعْدٍ مَاتَتْ فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ قَالَ الْمَائُ قَالَ فَحَفَرَ بِئْرًا وَقَالَ هَذِهِ لِأُمِّ سَعْدٍ
محمد بن کثیر، اسرائیل، ابواسحاق ، حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری ماں کا انتقال ہو گیا ہے اس کے ایصال ثواب کی غرض سے کون سا صدقہ افضل ہے؟ فرمایا پانی، راوی کا بیان ہے کہ حضرت سعد نے ایک کنواں کھدوایا اور کہا یہ ام سعد کے (ایصال ثواب کے) لئے ہے۔