پانی پلانے کی فضیلت
راوی: محمد بن کثیر , ہمام , قتادہ , سعید بن المسیب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدٍ أَنَّ سَعْدًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَيُّ الصَّدَقَةِ أَعْجَبُ إِلَيْکَ قَالَ الْمَائُ
محمد بن کثیر، ہمام، قتادہ، حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ صدقہ کون سا ہے؟ فرمایا پانی پلانا۔