تمام مال صدقہ کرنی کی ممانعت کا بیان
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ خَيْرَ الصَّدَقَةِ مَا تَرَکَ غِنًی أَوْ تُصُدِّقَ بِهِ عَنْ ظَهْرِ غِنًی وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ
عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہتر صدقہ وہ ہے جو صدقہ دینے والے کو مفلس نہ بنائے بلکہ مال دار رہنے دے اور صدقہ کا آغاز اپنے اہل و عیال میں سے کرے۔