سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 167

شرمگاہ پر پانی کے چھینٹے دینے کا بیان

راوی: نصر بن مہاجر , معاویہ , بن عمرو , زائدہ , منصور , مجاہد , حکم بن سفیان یا سفیان بن حکم

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ الْمُهَاجِرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ الْحَکَمِ أَوْ ابْنِ الْحَکَمِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَهُ

نصر بن مہاجر، معاویہ، بن عمرو، زائدہ، منصور، مجاہد، حکم بن سفیان یا سفیان بن حکم سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پیشاب کیا اور اس کے بعد وضو کر کے شرمگاہ (کی جگہ ازار) پر پانی کے چھینٹے دیئے۔

Narrated Hakam ibn Sufyan ath-Thaqafi:
When the Messenger of Allah (peace_be_upon_him) urinated, he performed ablution and sprinkled water on private parts of the body.

یہ حدیث شیئر کریں