مال کا حق
راوی: حسن بن علی , یزید بن ہارون , شعبہ , قتادہ ابوعمر ابوہریرہ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي عُمَرَ الْغُدَانِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذِهِ الْقِصَّةِ فَقَالَ لَهُ يَعْنِي لِأَبِي هُرَيْرَةَ فَمَا حَقُّ الْإِبِلِ قَالَ تُعْطِي الْکَرِيمَةَ وَتَمْنَحُ الْغَزِيرَةَ وَتُفْقِرُ الظَّهْرَ وَتُطْرِقُ الْفَحْلَ وَتَسْقِي اللَّبَنَ
حسن بن علی، یزید بن ہارون، شعبہ، قتادہ، ابوعمر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے پھر یہی قصہ بیان کیا جو پہلے گذرا راوی نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ اونٹوں کا حق کیا ہے؟ انہوں نے کہا اچھا اونٹ صدقہ میں دینا اور زیادہ دودھ دینے والی اونٹنی بخش دینا اور سواری کے لئے دینا اور جفتی کے لئے نر کو مفت دے دینا اور لوگوں کو دودھ پلانا۔