سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1652

کوئی شخص صدقہ کرنے کے بعد پھر اسی چیز کو وراثت میں پائے تو اسکے لئے درست ہے

راوی: احمد بن عبداللہ بن یونس , زہیر , عبداللہ بن عطاء , عبداللہ بن بریدہ , بریدہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَطَائٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ بُرَيْدَةَ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ کُنْتُ تَصَدَّقْتُ عَلَی أُمِّي بِوَلِيدَةٍ وَإِنَّهَا مَاتَتْ وَتَرَکَتْ تِلْکَ الْوَلِيدَةَ قَالَ قَدْ وَجَبَ أَجْرُکِ وَرَجَعَتْ إِلَيْکِ فِي الْمِيرَاثِ

احمد بن عبداللہ بن یونس، زہیر، عبداللہ بن عطاء، عبداللہ بن بریدہ، حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک عورت آئی اور بولی میں نے اپنی ماں کو صدقہ میں ایک لونڈی دی تھی اب میری ماں کا انتقال ہو گیا ہے اور ترکہ میں وہی لونڈی چھوڑ گئی ہیں (اب میں اس کا کیا کروں؟) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صدقہ کا تجھے ثواب ملے گا اور وہ لونڈی ترکہ میں تیرے پاس لوٹ آئی ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں