فقیر صدقہ کے مال سے غنی کو تحفہ دے سکتا ہے
راوی: عمرو بن مروزق , شعبہ , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِلَحْمٍ قَالَ مَا هَذَا قَالُوا شَيْئٌ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَی بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ
عمرو بن مروزق، شعبہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گوشت آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا یہ گوشت کیسا ہے گھر والوں نے کہا یہ وہ گوشت ہے جو بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو صدقہ میں ملا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے (بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی طرف سے) تحفہ ہے۔