بنی ہاشم کے لئے صدقہ لینا جائز نہیں ہے
راوی: محمد بن عبید محمد بن فضیل , اعمش , حبیب بن ابی ثابت , کریب , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ کُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَعَثَنِي أَبِي إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِبِلٍ أَعْطَاهَا إِيَّاهُ مِنْ الصَّدَقَةِ
محمد بن عبید محمد بن فضیل، اعمش، حبیب بن ابی ثابت، کریب، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ میرے والد نے مجھے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیجا وہ اونٹ لینے کے لئے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو صدقہ میں دیئے تھے۔