سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1639

سوال کرنے اور مانگنے کی مذمت کا بیان

راوی: عبیداللہ بن معاذ , شعبہ , عاصم , ابوالعا لیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آذاد کردہ غلام ثوبان

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ وَکَانَ ثَوْبَانُ مَوْلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يَکْفُلُ لِي أَنْ لَا يَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا وَأَتَکَفَّلُ لَهُ بِالْجَنَّةِ فَقَالَ ثَوْبَانُ أَنَا فَکَانَ لَا يَسْأَلُ أَحَدًا شَيْئًا

عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، عاصم، حضرت ابوالعالیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آذاد کردہ غلام حضرت ثوبان کے متعلق بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص مجھے اس بات کی ضمانت دے کہ وہ لوگوں سے سوال نہیں کرے گا تو میں بھی اس کو ضمانت دیتا ہوں کہ اس کو جنت ملے گی۔ ثوبان بولے کہ میں ضمانت دیتا ہوں (کہ میں لوگوں سے سوال نہیں کروں گا) اس کے بعد حضرت ثوبان کا یہ حال ہو گیا تھا کہ وہ کسی سے کسی چیز کا سوال نہیں کرتے تھے۔

یہ حدیث شیئر کریں