کسی شخص کو کس قدر زکوة دی جا سکتی ہے؟
راوی: حسن بن محمد بن صباح , ابونعیم , سعید بن عبید , بشیر بن یسار
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّائِيُّ عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ زَعَمَ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ سَهْلُ بْنُ أَبِي حَثْمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَاهُ بِمِائَةٍ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ يَعْنِي دِيَةَ الْأَنْصَارِيِّ الَّذِي قُتِلَ بِخَيْبَرَ
حسن بن محمد بن صباح، ابونعیم، سعید بن عبید، حضرت بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص نے ان کو خبر دی جس کا نام سہل بن ابی حثمہ تھا کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ کے اونٹوں میں سے ان کو سو اونٹ دیئے دیت میں یعنی اس انصاری کی دیت میں جو خیبر میں قتل کر دیا گیا تھا۔