سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ پاکی کا بیان ۔ حدیث 163

موزوں پر مسح کا طریقہ

راوی: محمد بن علاء , حفص بن غیاث , اعمش

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ لَوْ کَانَ الدِّينُ بِالرَّأْيِ لَکَانَ بَاطِنُ الْقَدَمَيْنِ أَحَقَّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا وَقَدْ مَسَحَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی ظَهْرِ خُفَّيْهِ وَرَوَاهُ وَکِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ قَالَ کُنْتُ أَرَی أَنَّ بَاطِنَ الْقَدَمَيْنِ أَحَقُّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا حَتَّی رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَی ظَاهِرِهِمَا قَالَ وَکِيعٌ يَعْنِي الْخُفَّيْنِ وَرَوَاهُ عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ الْأَعْمَشِ کَمَا رَوَاهُ وَکِيعٌ وَرَوَاهُ أَبُو السَّوْدَائِ عَنْ ابْنِ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا تَوَضَّأَ فَغَسَلَ ظَاهِرَ قَدَمَيْهِ وَقَالَ لَوْلَا أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ وَسَاقَ الْحَدِيثَ

محمد بن علاء، حفص بن غیاث، حضرت اعمش ما قبل کی طرح اس حدیث کو بیان کرتے ہیں مگر اس میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول یوں نقل کیا گیا ہے کہ اگر دین کا مدار قیاس پر ہوتا تو تلووں کا مسح کرنا پاؤں کے اوپر مسح کرنے سے افضل ہوتا حالانکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں کے ظاہر پر مسح کیا ہے اور وکیع نے اپنی مذکورہ سند کے ساتھ بواسطہ اعمش (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول) یوں نقل کیا ہے کہ میں تلووں کا مسح کرنا زیادہ بہتر سمجھتا تھا بہ نسبت پاؤں کے اوپر مسح کرنے کے یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے اوپر مسح کرتے دیکھا وکیع نے کہا کہ یعنی موزوں کے اوپر اور وکیع کی طرح عیسیٰ بن یونس نے بواسطہ اعمش ایک حدیث روایت کی ہے اور اس حدیث کو ابوالسوداء نے عن ابن عبدخیر عن اپنے والد سے، یوں روایت کیا ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا انہوں نے وضو کیا تو دونوں پاؤں اوپر کی جانب دھوئے اور فرمایا اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایسا کرتے نہ دیکھا ہوتا تو پھر انہوں نے آگے پوری حدیث بیان کی۔

یہ حدیث شیئر کریں