مالداری کی حد اور زکوة کے مستحقین
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , زہیر بن حرب , جریر , اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ ابوہریرہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ الْمِسْکِينُ الَّذِي تَرُدُّهُ التَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ وَالْأَکْلَةُ وَالْأَکْلَتَانِ وَلَکِنَّ الْمِسْکِينَ الَّذِي لَا يَسْأَلُ النَّاسَ شَيْئًا وَلَا يَفْطِنُونَ بِهِ فَيُعْطُونَهُ
عثمان بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، جریر، اعمش، ابوصالح، ابوہریرہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا مسکین وہ نہیں ہے جو دربدر پھرتا ہے اور ایک ایک دو دو کھجور اور ایک ایک دو دو لقمے پاتا ہے بلکہ مسکین وہ ہے جو لوگوں سے سوال نہیں کرتا اور نہ لوگ اس کے حال سے واقف ہیں کہ اس کو کچھ دیں۔