سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ کتاب الزکوٰة ۔ حدیث 1602

کھجور کا اندازہ کب لگایا جائے؟

راوی: یحیی بن معین , حجاج , ابن جری , ابن شہاب , عروہ عائشہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أُخْبِرْتُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ وَهِيَ تَذْکُرُ شَأْنَ خَيْبَرَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ إِلَی يَهُودَ فَيَخْرُصُ النَّخْلَ حِينَ يَطِيبُ قَبْلَ أَنْ يُؤْکَلَ مِنْهُ

یحیی بن معین، حجاج، ابن جری، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا خیبر کا حال بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیبر کے یہود کے پاس عبداللہ بن رواحہ کو بھیجا کرتے تھے پس وہ جا کر کھجور کا اندازہ لگا لیتے تھے جبکہ وہ اچھی طرح نکل آتی تھیں مگر اس وقت تک کھائی نہ جاتی تھیں

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
Describing the conquest of Khaybar Aisha said: The Prophet (peace_be_upon_him) used to send Abdullah ibn Rawahah to the Jews of Khaybar, and he would make an estimate of the palm trees when the fruit was in good condition before any of it was eaten.

یہ حدیث شیئر کریں