بلا ترجمہ
راوی: مسدد , عباد بن موسی , ہشیم , یعلی بن عطاء عباد , اوس بن ابی اوس ثقفی
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَعَبَّادُ بْنُ مُوسَی قَالَا حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَائٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عَبَّادٌ قَالَ أَخْبَرَنِي أَوْسُ بْنُ أَبِي أَوْسٍ الثَّقَفِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی نَعْلَيْهِ وَقَدَمَيْهِ وَقَالَ عَبَّادٌ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی کِظَامَةَ قَوْمٍ يَعْنِي الْمِيضَأَةَ وَلَمْ يَذْکُرْ مُسَدَّدٌ الْمِيضَأَةَ وَالْکِظَامَةَ ثُمَّ اتَّفَقَا فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی نَعْلَيْهِ وَقَدَمَيْهِ
مسدد، عباد بن موسی، ہشیم، یعلی بن عطاء عباد، حضرت اوس بن ابی اوس ثقفی سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور مسح کیا جوتوں پر اور پاؤں پر اور بیان کیا عباد نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کنویں پر تشریف لائے اور مسدد نے اپنی روایت میں کنویں کا تذکرہ نہیں کیا پھر دونوں اس بیان میں متفق ہو گئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور مسح کیا جوتوں پر اور پاؤں پر۔ فائدہ۔۔ روایت سے جوتوں پر مسح کرنا معلوم ہوتا ہے لیکن ائمہ اربعہ میں سے کوئی بھی اس کا قائل نہیں ہے کیونکہ روایت ضعیف ہے اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پاؤں پر مسح کیا ہے جوتا پہنے پہنے صرف جوتا پر مسح کرنے پر اکتفا نہیں کیا۔
Narrated Aws ibn AbuAws ath-Thaqafi:
The Messenger of Allah (peace_be_upon_him) performed ablution and wiped over his shoes and feet.
Abbad (a sub-narrator) said: The Messenger of Allah (peace_be_upon_him) came to the well of a people. Musaddad did not mention the words Midat (a place where ablution is performed), and Kazamah (well). Then both agreed on the wording:"He performed ablution and wiped over his shoes and feet."