مصدق کو راضی کرنے کا بیان
راوی: حسن بن علی , یحیی , بن موسی , عبدالرزاق , معمر , ایوب ایوب
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَيَحْيَی بْنُ مُوسَی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَصْحَابَ الصَّدَقَةِ يَعْتَدُونَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَفَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ
حسن بن علی، یحیی، بن موسی، عبدالرزاق، معمر، ایوب حضرت ایوب سے سابقہ بسند اور معنی کے ساتھ روایت ہے اس میں یہ اضافہ ہے کہ ہم نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ صدقہ وصول کرنے والے ہم سے زیادتی کیا کرتے ہیں ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ عبدالرزاق نے معمر کے واسطہ سے مرفوعاً روایت نقل کی ہے۔