اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں
راوی: احمد بن محمد بن حنبل , محمد بن عبداللہ بن زبیر , احمد , وکیع , سعد بن اوس , بلال شکل بن حمید
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ح و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ الْمَعْنَی عَنْ سَعْدِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ بِلَالٍ الْعَبْسِيِّ عَنْ شُتَيْرِ بْنِ شَکَلٍ عَنْ أَبِيهِ فِي حَدِيثِ أَبِي أَحْمَدَ شَکَلِ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي دُعَائً قَالَ قُلْ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِي وَمِنْ شَرِّ بَصَرِي وَمِنْ شَرِّ لِسَانِي وَمِنْ شَرِّ قَلْبِي وَمِنْ شَرِّ مَنِيِّي
احمد بن محمد بن حنبل، محمد بن عبداللہ بن زبیر، احمد، وکیع، سعد بن اوس، بلال حضرت شکل بن حمید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی دعا سکھائیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہہ اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اپنے کان کی برائی سے اور اپنی آنکھ کی برائی سے اور اپنی زبان کی برائی سے اور اپنے دل کی برائی سے اور اپنی خواہش کی برائی سے۔