سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1546

اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , جریر , منصور , ہلال بن یساف , فروہ بن نوفل اشجعی

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيِّ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو بِهِ قَالَتْ کَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا عَمِلْتُ وَمِنْ شَرِّ مَا لَمْ أَعْمَلْ

عثمان بن ابی شیبہ، جریر، منصور، ہلال بن یساف، حضرت فروہ بن نوفل اشجعی سے روایت ہے کہ میں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا دعا مانگتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا کرتے تھے اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں اس کام کی برائی سے جس کو میں نے کیا اور اس کام کی برائی سے جس کو میں نے نہیں کیا۔

یہ حدیث شیئر کریں