اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں
راوی: محمد بن متوکل , معمتر , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَکِّلِ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ قَالَ أَبُو الْمُعْتَمِرِ أُرَی أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ حَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ صَلَاةٍ لَا تَنْفَعُ وَذَکَرَ دُعَائً آخَرَ
محمد بن متوکل، معمتر، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں دعا فرماتے تھے اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں ایسی نماز سے جو نفع بخش نہ ہو اور دوسری دعا کو بھی ذکر کیا۔