سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1543

اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں

راوی: محمد بن علاء , ابن ادریس , ابن عجلان , ابوہریرہ ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ عَنْ ابْنِ إِدْرِيسَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُوعِ فَإِنَّهُ بِئْسَ الضَّجِيعُ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْخِيَانَةِ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ

محمد بن علاء، ابن ادریس، ابن عجلان، ابوہریرہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا فرماتے تھے اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں بھوک سے کیونکہ وہ برا ساتھی ہے اور پناہ چاہتا ہوں خیانت سے کیونکہ وہ پوشیدہ بری خصلت ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں