سنن ابوداؤد ۔ جلد اول ۔ استغفار کا بیان ۔ حدیث 1541

اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں

راوی: ابن عوف , عبدالغفار بن داؤد , یعقوب بن عبدالرحمن بن موسیٰ بن عقبہ , عبداللہ بن دینار , ابن عمر عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانَ مِنْ دُعَائِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحْوِيلِ عَافِيَتِکَ وَفُجَائَةِ نَقْمَتِکَ وَجَمِيعِ سُخْطِکَ

ابن عوف، عبدالغفار بن داؤد، یعقوب بن عبدالرحمن بن موسیٰ بن عقبہ، عبداللہ بن دینار، ابن عمر حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ دعا تھی اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں تیری نعمت کے زوال سے تیری بخشی ہوئی عافیت کے پلٹ جانے سے، اور تیرے ناگہانی عذاب سے، اور تیرے ہر قسم کے غصہ سے۔

یہ حدیث شیئر کریں