اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں
راوی: موسی بن اسمعیل , حماد , اسحق بن عبداللہ سعید بن یسار , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْفَقْرِ وَالْقِلَّةِ وَالذِّلَّةِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ أَنْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ
موسی بن اسماعیل، حماد، اسحاق بن عبداللہ سعید بن یسار، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں محتاجی سے، کمی سے، ذلت سے، اور پناہ چاہتا ہوں اس بات سے کہ میں ظالم ہوں یا مظلوم بنوں۔