اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں
راوی: قعنبی , مالک , ابوزبیر , طاؤس , عبداللہ بن عباس عبداللہ بن عباس
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَکِّيِّ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُعَلِّمُهُمْ هَذَا الدُّعَائَ کَمَا يُعَلِّمُهُمْ السُّورَةَ مِنْ الْقُرْآنِ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ
قعنبی، مالک، ابوزبیر، طاؤس، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو یہ دعا اس طرح سکھاتے تھے جس طرح قرآن کی سورتیں سکھاتے تھے اے اللہ میں پناہ چاہتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور پناہ چاہتا ہوں قبر کے عذاب سے اور پناہ چاہتا ہوں مسیح دجال کے فتنہ سے اور پناہ چاہتا ہوں زندگی اور موت کے فتنہ سے۔